وضو کا طریقہ تصویروں کے ساتھ
وضو میں کچھ
چیزیں مستحب ہیں اور کچھ واجب
مستحبات وضو
۱۔ دونوں ہاتھوں کو گٹوں تک دھونا۔
۲۔ تین بار کلی کرنا۔
۳ ۔ تین بار ناک میں
پانی ڈالنا۔
واجبات وضو
۱ ۔ چہرہ دھونا۔
۲۔ دونوں ہاتھوں کو کہنیوں سے انگلیوں کے سروں تک دھونا۔
۳۔ سر کا مسح کرنا۔
۴۔ دونوں پیروں کا مسح کرنا۔
یہاں پر
وضو کے واجبات کو تصویروں کے ساتھ بیان کیا جارہا ہے
تصویر نمبر ۱
۱۔ وضو کرنے کے لئے سب سے پہلے تصویر نمبر ۱ میں دکھائے
گئے طریقے کے مطابق دائیں ہاتھ میں پانی لینا چاہئے۔
تصویر نمبر ۲
۲۔ پھر اس پانی کو وضو کی نیت سے تصویر نمبر
۲ میں دکھائے گئے طریقے کے مطابق پیشانی پر اس جگہ ڈالیں
جہاں سے بال اگنے شروع ہوتے ہیں
تصویر نمبر۳
۳۔ تصویر نمبر تین میں دکھائے گئے طریقے کے مطابق
اس پانی سے چہرے کو لمبائ میں بال اگنے کی جگہ سے ٹھوڑی
کے آخری حصے تک اور چوڑائ میں جتنا حصہ درمیانی
انگلی اور انگوٹھے کے بیچ آجائے دھونا چاہئے۔
تصویر نمبر ۴
۴۔ چہرہ دھونے کے بعد تصویر نمبر ۴ میں دکھا ئے گئے
طریقے کے مطابق دائیں ہاتھ کی کوہنی پر پانی ڈالنا
چاہئے۔
تصویر طمبر ۵
۵۔ پھر اس پانی سے ہاتھ کو
تصویر نمبر ۵ میں دکھائے گئے طریقے کی طرح کہنی
سے انگلی کے سروں تک دھونا چاہئے
تصویر نمبر ۶
۶۔ دائیاں ہاتھ دھونے کے بعد تصویر نمبر ۶ میں
دکھائے گئے طریقے کے مطابق بائیں ہاتھ کی کہنی پر
پانی ڈالنا چاہئے
تصویر نمبر ۷
۷۔ تصویر نمبر ۷ میں دکھائے گئے طریقے کے مطابق
بائیں ہاتھ کو بھی کہنی سے انگلیوں کے آخری
سروں تک دھونا چاہئے
تصویر نمبر ۸
۸۔ دونوں ہاتھوں کو دھونے کے بعد تصویر نمبر ۸ میں
دکھائے گئے طریقے کے مطابق دائیں ہاتھ کو سر کے سامنے والے حصے پر رکھنا
چاہئے۔
تصویر نمبر۹
۹۔ پھر اہنے ہاتھ کو تصویر نمبر ۹ میں دکھائے گئے
طریقے کے مطابق اوپر سے پیشانی کی طرف، بال اگنے
کی جگہ تک کھینچنا چاہئے۔
تصویر نمبر۱۰
۱۰۔ سر کا مسح کرنے کے بعد تصویر نمبر ۱۰
میں دکھائے گئے طریقے کے مطابق دائیں ہاتھ کی
انگلیوں کو دائیں پیر کی انگلیوں پر رکھنا چاہئے۔
تصویر نمبر۱۱
۱۱۔ پھر اپنے ہاتھ کو تصویر نمبر ۱۱ میں
دکھائے گئے طریقےکے مطابق اوپر کی طرف گٹے تک کھینچنا چاہئے
تصویر نمبر۱۲
۱۲۔ پھر بائیں پیر کا مسح کرنے کے لئے تصویر
نمبر۱۲ میں دکھائے گئے طریقے کے مطابق بائیں ہاتھ
کی انگلیوں کو بائیں پیر کی انگلیوں پر رکھنا
چاہئے۔
تصویر نمبر۱۳
۱۳۔ اس کے بعد تصویر نمبر ۱۳ میں دکھائے
گئے طریقے کے مطابق ہاتھ کو اوپر کی طرف گٹے تک کھینچنا
چاہئے۔ اس کے بعد وضو کامل ہے۔
|