|
نماز کا ترجمہ
۱ ۔ سورہ حمدکاترجمہ :
بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع
کرتاہوں اللہ کے نام سے جو رحمن ورحیم ۔
الحمدللہ
رب العالمین ساری
تعرفیں اس اللہ کے لئے مخصوص ہیں جو تمام جہانوں ک ی پرورش کرنے والاہے۔
الرحمن
الرحیم جودنیامیں سب پررحم کرنے
ولاہے اورآخرت میں صرف مؤمنین پررحم کرنے والاہے۔
مالک
یوم الدین قیامت وجزاکے دن کامالک ہے۔
ایاک
نعبدوایاک نستعین پروردگارہم
تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مددمانگتے ہیں۔
اہدناالصراط
المستقیم ہم کوصراط مستقیم پرثابت قدم رکھ ۔
صراط
الذین انعمت علیہم
ایسے لوگوں کاراستہ جن پرتونے اپنی نعمتیں نازل کی ہ یں ۔
غیرالمغضوب
علیہم ولاالضالین ان لوگوں کاراستہ نہیں جن پرتونے غضب
نازل کیااورنہ گمراہوں کاراستہ ۔
۲ ۔ سورہ اخلاص
کاترجمہ :
بسم
اللہ الرحمن الرحیم قل ہواللہ احد
ائے پیغمبرکہہ دیجئے وہ اللہ یکتاہے۔
اللہ
الصمد اللہ سب سے بے نیاز ہے ۔
لم
یلدولم یولد اس کو کسی نے نہیں جنا ہے اور نہ اس نے کسی کو جنا
ہے ۔
ولم
یکن لہ کفوا احد اورکوئی اس
کامثل ونظیرنہیں ہے ۔
۳ ۔ ذکررکوع اورسجودکاترجمہ
:
سبحان
ربی العظیم وبحمدہ میراعظیم پروردگارہرعیب
ونقص سے پاک ومنزہ ہے اورمیں اس کی حمدکرتاہوں۔
سبحان
ربی ا لاعلی وبحمدہ میراپروردگار سب سے بالاترہے اورہرعیب
ونقص سے پاک ومنزہ ہے اورمیں اس کی حمدکرتاہوں۔
۴ ۔ رکوع اورسجودکے بعدکے
اذکارکاترجمہ :
استغفراللہ
ربی واتوب الیہ میں مغفرت طلب کرتاہوں اس اللہ سے جومیراپالنے
والاہے اورمیں اس کی طرف رجوع کرتاہوں
بحول
اللہ وقوتہ واقوم اقعد میں اللہ
کی مدداورقوت سے اٹھتابیٹھتاہوں۔
۵ ۔ قنوت کاترجمہ :
لاالہ
الااللہ الحلیم الکریم، لاالہ الااللہ العلی العظیم
:
کوئی
لائق پرستش نہیں سوائے اس اللہ کے جوصاحب ح لم وکرم ہے ۔ کوئی بندگی کے لائق
نہیں ہے سوائے اس اللہ کے جو بلندمرتبہ اور وعظمت والا ہے ۔
سبحان
اللہ رب السموات السبع ورب الارضین السبع ومافیہن ومابینہن ورب
العرش العظیم والحمدللہ رب العالمین :
پاک
ومنزہ ہے وہ اللہ جوسات آسمانوں،زمینوں
اوران دونوں کے اندراوران کے درمیان کی ہرچیز،اورعرش عظیم
کاپروردگارہے، حمدوثناء مخصوص ہے اس اللہ کے لئے جوتمام موجودات کارب ہے۔
۶ ۔ تسبیحات
کاترجمہ :
سبحان
اللہ والحمدللہ ولاالہ ا لااللہ واللہ اکبر :
اللہ
پاک ومنزہ ہے حمدوتعریف اسی کے لئے مخصوص ہے اس کے علاوہ کوئی معبود
نہیں ہے، اللہ اس سے کہیں بزرگ ہے کہ اس کی تعریف
کی جائے۔
۷ ۔ تشہدکاترجمہ :
اشہدان
لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ
میں
گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی عبادت کے قابل نہیں
ہے وہ یگانہ ہے
اوراس
کاکوئی شریک نہیں ہے ۔
واشہدان
محمدا عبدہ ورسولہ، اللہم صل علی محمد وآل محمد :
اورمیں
گواہی دیتاہوں کہ محمداللہ کے بندے اوراس کے رسول ہیں، اللہ ، محمداوران کی آل پاک پر
درودبھیج۔
۸ ۔ سلام کاترجمہ :
السلام
علیک ایہاالنبی ورحمةاللہ
وبرکاتہ ائے نبی ! آپ
پرسلام ہواوراللہ کی رحمت وبرکت ہو۔
السلام
علیناوعلی عباداللہ الصالحین ہم پراوراللہ کے
تمام نیک بندوں پرسلام ہو۔
السلام
علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ ائے
نمازیو! تم پرسلام اوراللہ کی رحمت وبرکتیں ہو۔
|